کاؤنٹی میں رضوان کی میچ وننگ کارکردگی، سسیکس نے ڈاربی شائر کو ہرا دیا

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد رضوان کی میچ وننگ کارکردگی کی بدولت انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں سسکس نے ڈاربی شائر کو 5وکٹ سے ہرادیا۔ محمدضوان نے پہلی اننگز میں 130اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 76رنز بنائے۔ ڈاربی کے کپتان شان مسعود نے45اور 37رنز بنائے۔گلاسٹر شائر کےظفر گوہر نے لنکاشائر کے خلاف 62رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ ووسٹر شائر کےاظہر علی نے گلمورگن کے خلاف پہلی اننگز میں 21اور دوسری اننگز میں 42رنز اسکور کیے۔