حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، ضیاء عباس

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، صرف سابقہ حکومت کو مورود الزام ٹھرانے سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ خود ساختہ مہنگائی کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔