آئی جی کا آزادی مارچ کے شرکا ء کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع

July 01, 2022

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) آزادی مارچ، آنسو گیس،لاٹھی چارج، مقدمات اور گرفتار کرنے کا معاملہ پر آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ25 مئی کو چیئر مین تحریک انصاف کی کال پر لاہور میں انکے فالورز نے اسلام آباد کےلیے مارچ کیا شہر کی مختلف شاہراہوں کو تحریک انصاف کے ورکرز نے زبردستی بند کر دیا شہر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری تعینات کی گئی۔