ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج،12مقامات سربمہر

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کمشنر کے مطابق ڈینگی لاروا برآمدگی، ایس او پیز خلاف ورزی پر 15 مقدمات درج، 12مقامات سربمہر، 3484 نوٹسز دیے گئے، جبکہ مون سون موسم کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے واٹر کولز، کباڑخانوں، ٹائر ورکشاپس پر دفعہ 144 لگانے کی بھی سفارش کی گئ ہے۔علاوہ ازیں عثمان آٹو ورک شاپ میں ائیر کولر میں ڈینگی لاروا برآمدگی پر ایف آئی آر درج کروائی گئ جبکہ عثمان آٹو ورک شاپ کو محکمہ صحت کی ٹیم نے سربمہر کردیا ۔