ومبلڈن: جوکووچ چوتھے مرحلے میں

July 02, 2022

لندن (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس کے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے ہم وطن میومیر کیسانووچ کو شکست دی۔ خواتین سنگلز میں جرمنی کی اینجلک کربر کو بیلجئم کی ایلیسی مرٹینز نے زیر کرلیا۔تیونس کی انس جابر نے فرانس کی ڈیانا پیری کو اور برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے کائیا یوان کو ہراکر چوتھے رائونڈ میں جگہ بنالی۔