بلدیہ شرقی، اشتہاری بورڈز، دیگر خطرناک مواد فوری ہٹانے کی ہدایت

July 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان نے مون سون سیزن میں بورڈز ودیگر خطرناک اشتہاری مواد ہٹانے کے حوالے سے سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی پر واضح کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسا اشتہاری مواد ہٹالیں، جس سے انسانی جانوں یا مال کو خطرہ لاحق ہو۔