کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس میں پانی ریٹس میں اضافہ‘ بھرتیوں کی منظوری

July 02, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا اجلاس پریزیڈنٹ و اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلمان نذر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ ملک منیر احمد سمیت منتخب ممبران اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں خانپور ڈیم سے پانی سپلائی کے ریٹس میں اضافہ‘ کنٹونمنٹ ہسپتال کیلئے ای ای جی اور ای سی ٹی مشین کے کوٹیشن ریٹس سمیت میڈیکل آفیسر‘ ای این ٹی سپیشلسٹ اور سٹاف نرسز کی بھرتی سمیت دیگر امور کی منظوری دی گئی۔