عیدالضحیٰ پرتمام اقدامات یقینی بنائے جائیں،ایم ڈی واسا

July 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت عید الضحی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز عید الاضحی کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ مزید برآںایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت جائیکا کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔لاہور کی سیوریج سسٹم کے نظام اور بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔