آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے ملوث میں سوئی نادرن گیس کے ایڈمن آفیسر اوراہلیہ کوبری کرنے کا حکم

July 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر اور ان کی بیوی کو ناکافی ثبوتوں اور نیب قانون میں تبدیلی کی بنیاد پر ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے دیا، ایک اور مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت نے مختلف علاقوں میں تین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بناکر شہریوں کو سہولتیں فراہم نہ کرنے اور کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم نیاز وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔