ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کاسل یونیورسٹی جرمنی کے اشتراک سے3 روزہ ورکشاپ

July 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی فکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور کاسل یونیورسٹی جرمنی کے اشتراک سے 3روزہ ورکشاپ ہوئی ،گیسٹ سپیکر کاسل یونیورسٹی جرمنی کے سائنسدان مارٹن ویلے نے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ہم کس طرح اپنے قدرتی ماحول میں موجود نباتات کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی بدولت معدوم ہونے سے بچا سکتے ہیں ہم اپنی سائنسی تحقیق کو کیسے بہتر انداز میں لکھ سکتے ہیں، ڈاکٹر مارٹن نے اساتذہ اور طلباء کو بتایا کہ آپ جرمنی کی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں،اس موقع پر وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نےڈاکٹر مارٹن ویلے کا شکریہ ادا کیا ،ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم،ڈاکٹر ابوبکر،ڈاکٹر بابر فرید سمیت یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔