• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسنگ پرسنز کیلئے ریلی، طلبہ تنظیموں سے وابستہ درجنوں سٹوڈنٹس کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق مسنگ پرسنز کے حق میں ریلی نکالنے کے الزام میں پولیس نے طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9نامزد اور 70سے 80نامعلوم طلبہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں سے وابستہ ملزمان اسد ، زاہد ، یونس اور نوید کاکڑ سمیت دیگر 70سے 80نامعلوم سٹوڈنٹس نے مسنگ پرسنز کے حق میں ریلی نکالی ، ریلی مین کیفے ٹیریا سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح ہال پہنچی، ملزمان نے حکومت مخالف ریلی نکال کر ارتکاب جرم کیا ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،صدر جلال پور پولیس نے شہری کی رقم چھین کر فرار ہونے اور شہری کےتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ،اسی تھانے کی پولیس نے دوشیزہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قطب پور پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، دریں اثنا پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم کامران شاہ سے 29لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم شان سے 10لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شہباز سے 20لیٹر شراب، ملزم توقیر سے 20لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم کاشف سے 100لیٹر شراب اور شاہ شمس پولیس نے ملزم طاہر حسین سے 120لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ، اے سی شجاع آباد کا آوارہ کتوں کیخلاف کریک ڈاون علاقہ مکین کی مزاحمت گاڑی روک لی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید