• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے 41ہزار نادہندگان کی جانب سے کنکشن بحال کرنے پر ایف آئی آر درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کے ریکوری انسپکٹر محمد عابد نے واسا کے 41ہزار نادہند گان کی جانب سے کنکشن بحال کرنے پر قوانین کے تحت تھانہ شاہ شمس میں ایف آئی آر درج کروا دی ۔ سرکل انچارج مقداد حسین صدیقی کے مطابق اکاونٹ نمبر 87A/438واقع گلزیب کالونی واسا کا41783کا نادہندہ تھا، کنکشن منقطع کیا گیا ، بعد ازاں ازخود بحال کرکے واسا زیر دفعہ 32/33پنجاب شہری ترقیات ایکٹ 1976کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر مذکورہ نادہندہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔
ملتان سے مزید