• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن چیمبر کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا خواتین صنعتی میلہ 6فروری سے شروع ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر فرح ثاقب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا خواتین صنعتی میلہ کا گیارویں ایڈیشن بلیو فیز 2026ء کا انعقاد 6فروری سے 8 فروری تک ریلوے آفیسرز کلب ملتان میں ہوگا جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے تقریباً 100 ہنر مند خواتین اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش کرینگی اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سینیئر نائب صدر نادیہ وسیم،سابقہ صدر معصومہ سبطین،سیکریٹری جنرل سعید الطاف آغا، چیف اکاؤنٹنٹ صادق بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشن بلیو فیز کا مقصد ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ ملتان اور گرد و نواح کی فیملیز کے لیے عید شاپنگ کا موقع بھی میسر آئے گا اور نمائش کے موقع پر بلیو پوٹری،ملتانی کھسے،بچوں اور خواتین کے کپڑے اور کھانے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
ملتان سے مزید