• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے پر ٹیندرز کے بغیر تزئین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی کام کروانے کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر ٹینڈرز کے بغیر سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش سمیت مختلف ترقیاتی کام کروانے کے الزامات ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نے بھی ڈی جی ایم ڈی اے کی جانب سے فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر سوالات اٹھا دیے،تفصیلات کے مطابق موجودہ ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ راشد ارشاد کی تعیناتی بھی ایم ڈی اے میں شفافیت نہ لا سکی ، ڈی جی ہاؤس کی تزئین و آرائش کے کام میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،ایم ڈی اے کے اعلیٰ افسر پر قوانین کے برعکس ٹینڈرز کی بجائے کوٹیشنز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے کام کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور بغیر منظوری ترقیاتیکاموں کی تکمیل سے ادارہ جاتی اصلاحات کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے بھی ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز پراسس ، ٹینڈرز کی تشہیر اور ڈی جی ہاؤس پر خرچ ہونے والے فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھائے ہیں، انہوں نے صوبائی اسمبلی پنجاب سے ملتان ترقیاتی ادارہ کے بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اخراجات سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ملتان سے مزید