ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کی نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ٹیم کا محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ، ٹیم نے زرعی جامعہ کے شعبہ ایگرانومی ، شعبہ پلانٹ پتھالوجی، ، اور شعبہ اینٹو ما لوجی، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اور شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے تعلیمی معیار اور طلباء وطالبات کیلئے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ترقیاتی کاموں، پراجیکٹس اور ریسرچ کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں و کاشتکاروں کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، زرعی یونیورسٹی میں نئی تعمیر شدہ عمارات معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جس میں جدید لیبارٹریز، اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، گرلز ہاسٹل، بوائز ہاسٹل اور فیکلٹی ہاسٹل، لائبریری سمیت رہا ئشی کالونیاں شامل ہیں جو پایا تکمیل تک پہنچ چکی ہیں۔کمیٹی نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز، سی بلاک، لیبارٹریز، کلاس رومز، فیلڈ اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔