ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ہسپتال ملتان میں فری میڈیکل کیمپ، 400 سے زائد افراد نے استفادہ کیا اور مفت طبی خدمات حاصل کیں، یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان افتخار حسین نے ریلوے ہسپتال ملتان میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے فیملی اور عوامی صحت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،آج کا یہ کیمپ معاشرتی خدمت کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف بتول سید نے کہا کہ کیمپ میں 400شرکا کو جدید ترین طبی سہولیات بشمول مفت کولیسٹرول ٹیسٹ، یورک ایسڈ ٹیسٹ اور بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔