• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی کلینڈر کی تیار ی کیلئے تجاویز طلب کرلیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) نئے تعلیمی کلینڈر کی تیار ی کےلئے تجاویز طلب بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں نئے تعلیمی کلینڈر کی تیاری کے لیے سپیشل سیکرٹری محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یونیفائیڈ تعلیمی کلینڈر کے حوالے سے پیکٹا، ڈی پی آئی سیکنڈری اور ڈی پی آئی ایلیمنٹری کو تین روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس کے دوران تجویز دی گئی کہ تعلیمی سال 190 دن پر مشتمل ہو جبکہ امتحانات کے لیے 20 دن مختص کیے جائیں۔ اس کے علاوہ موسم گرما کی چھٹیاں 6 ہفتے اور موسم سرما کی چھٹیاں 2 ہفتے کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کے لیے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دینے پر بھی بات کی گئی شرکاء نے غیر اعلانیہ چھٹیوں کو طلبہ کے تعلیمی نقصان کا سبب قرار دیا اور تجویز دی کہ سیلاب یا ہنگامی صورتحال میں صرف متاثرہ اضلاع میں ہی اضافی چھٹیاں دی جائیں۔
ملتان سے مزید