ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لئے پاکستان کو ایک سنجیدہ، باصلاحیت اور وژنری قیادت کی ضرورت ہے، جو صرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ایوان صدر میں دی گئی بریفنگ نے ملکی سیاست کی سمت واضح کی اور ان کی مدلل و حقائق پر مبنی گفتگو کو سنجیدہ سیاسی حلقوں نے سراہا ہے، پی پی رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ہی وہ قائد ہیں جو اتحاد، آئین کی بالادستی اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کی جانب لے جا سکتے ہیں۔