• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس نے 40 مقدمات درج کرلیے ۔شہری خوف و ہراس میں مبتلا ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اقبال کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 3لاکھ20ہزر سمیت طلائی زیور و ملبوسات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے دلاور سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ بی زیڈ کے علاقے نامعلوم ملزمان نے فہد یوسف سے موبائل چھین لیا تھانہ کوتوالی کے علاقے ارسلان تھانہ صدر کے علاقے انصر سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائلزفونز لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے جاوید سے تین ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی 58ہزار لوٹ لی تھانہ نیوملتان کے علاقے ابوبکر سے ڈاکووں نے موبائل چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے داود مشتاق سے ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 49ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے یاسر محمود سے مسلح ڈاکو 40ہزار و موبائل لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے زیبا شمیع کی واشنگ مشین ،موٹر و موبائل تحسین امین کی موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے ولید امجد کی نقدیوجاہت کا موبائل مظفر آباد کے علاقے ملک سلیم اللہ کی موٹر آصف کی نقدی اے سی وغیرہ قطب پور کے علاقے ارشاد اسلم کا سوئی گیس میٹر شاہ شمس کے علاقے سبطین کا موبائل ڈاکٹر اشفاق کے مویشی ممتاز آباد کے علاقے ریاض کا سیلنگ فین نیوملتان کے علاقے امیر حمزہ کی نقدی وموبائل شاہ رکن عالم کے علاقے محمد عمر کی موٹرسائیکل محمد آصف کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے علی حسن کا ٹرانسفارم گلگشت کے علاقے سلطان کی موٹرسائیکل ریئس کی نقدی 27ہزار و زیورات عامر کا اوٹر کوتوالی کے علاقے علی رضا کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے سجاد قادر پورراں کے علاقے آصف کے موبائلزفونز عرفان کے دنبے بستی ملوک کے علاقے خالد کی مکئ مخدوم رشید کے علاقے ذیشان سلیم کا موبائل شفیق کی بکریاں ریحانہ نواز کی موٹر پمپ سٹی شجاع آباد کے علاقے زمان کا سامان رفیق کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے الطاف حسین کا کریانہ سامان و نقدی راجہ رام کے علاقے احسان کے بچھڑے سٹی جلالپور کے علاقے اکبر کی موٹرسائیکل اور ناصر شاہ کی بکریاں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید