• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی مبارک باد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈویژنل سیکرٹری حمیدہ خانم اور ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب صدر بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر خواتین قیادت نے بار میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کے انتخاب کو وکلاء برادری اور خواتین کے لیے سنگِ میل قرار دیا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حمیدہ خانم ،صدر شگفتہ حبیب نے کہا کہ بشریٰ نقوی کی کامیابی خواتین کی جدوجہد، استقامت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حمیدہ خانم نے مزیدکہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب خوش آئند ہے، اس موقع پر نومنتخب صدر بار سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی انفرادی نہیں بلکہ تمام وکلاء خصوصاً خواتین وکلاء کے اعتماد کا نتیجہ ہے ۔
ملتان سے مزید