• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند لویہ جرگہ ملتان کے عہدے داروں کا انتخاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی صدر حاجی خان بہادر نے مرکزی قیادت کے ہمراہ ملتان کا دورہ کیا، جہاں منعقدہ انٹرا پارٹی میٹنگ کے دوران ضلع ملتان کی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے مختلف عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے‘اعلان کے مطابق عزیز خان مہمند کو چیئرمین ضلع ملتان، حاجی معمور خان شنواری کو صدر، رشید خان جبار خیل اور حکیم خان مہمند کو سینئر نائب صدور، عنایت اللہ شنواری کو جنرل سیکرٹری، سحر گل خان مہمند اور صاحب خان کو نائب صدور، حسن خان کو فنانس سیکرٹری، لعل زر خان کو ڈپٹی فنانس سیکرٹری، جہانزیب خان مامازے کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ ملوک خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حاجی خان بہادر اور چیئرمین ضلع عزیز خان مہمند نے کہا کہ مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ اور مہمند قوم کے تمام ممبران پاکستان کے وفادار اور پرامن شہری ہیں ۔
ملتان سے مزید