حلیم عادل شیخ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ملیر پی ایس 88 کے کیس میں سماعت ملتوی کردی۔ حلیم عادل شیخ ملیر پی ایس 88 کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت 2اگست تک ملتوی کردی گئی۔ملیر پی ایس 88میں کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج کی رخصت کے باعث نہ ہوسکی۔