ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان پر فیصلہ موخر

July 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کروائے گیے چالان پر فیصلہ موخر کردیا ، چالان منظور کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ 7جولائی کو ہوگا ،پولیس نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم کا نام خارج کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے کیس میں صرف تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ،پولیس نے عدالتی حکم پر کیس میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں،ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں ملیر میمن گوٹھ کی حدود میں تشدد کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔