الیکشن بورڈ نے بار الیکشن بہترین طریقے سے منعقد کرکے جمہوری روایت کو برقرار رکھا ، جسٹس علی باقر نجفی

July 03, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن 2022-23 کا کامیاب منعقد کرانے پر پہلی بار ایوارڈز کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جسٹس علی باقر نجفی نے ایوارڈز تقسیم کئے، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نےکہا کہ بار الیکشن ایک جمہوری روایت ہے، جسے الیکشن بورڈ کے ممبران نے بہترین طریقے سے منعقد کرکے روایت کو برقرار رکھا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے تقریب کے اختتام پر چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم، ڈپٹی چیئرمین میاں جاوید قصوری اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ حسیب اللہ خان سمیت 83 بورڈ ممبران میں شیلڈز تقسیم کیں.