پی ٹی آئی الیکشن میں 100فیصد کامیابی حاصل کریگی،روبینہ اختر

July 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ جنوبی پنجاب کی سابق صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 17جولائی کے انتخابات میں 100فیصد کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے پی پی حلقہ 217کی یونین کونسل 46میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔