ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے سجاد حسین بلوچ کی جسٹس آف پیس شجاعباد کے حکم کے خلاف رٹ درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کے اندراج سے روک دیا ہے اورفریقین کو 22 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ملزم سجاد حسین بلوچ اور مدعی مقدمہ اویس قریشی اورظفر اقبال آپس میں بزنس پارٹنر ہیں ان کا آپس میں لین دین ہے اور اویس قریشی نے گارنٹی کے چیک پر خود ہی رقملکھ کر جسٹس آف پیس شجاع آباد سے زیر دفعہ 489 ایف ت۔پ مقدمے کے اندراج کا حکم حاصل کرلیا،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریسکیو 1122 کے ایک ملازم طاہر حسین کی 50 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ایڈیشنل سیشن جج ملتان سائرہ نورین کے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے سے متعلق حکم کو معطل کر دیا ہے اور اور مدعی کو بمعہ ریکارڈ 23 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ آن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزمان کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے گرفتار ملزمان کا 17 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہریوں کو ٹاسک دے کر لوٹا۔