• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی پیکج دیں،ہائیکورٹ بارملتان

ملتان،کوٹ ادو ( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،لائبریری سیکرٹری مس سمیرا انجم،بلال ابرار آرائیں،صائمہ کنول،توصیف منور،جام عرفان ظفر ،امتیاز مرالی اور اسلم راؤنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دے اور ان کے دوبارہ آباد ہونے تک انتظامات کرے آج ضرورت ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کسی بھی سیاسی تعلق کو بالائے تاک رکھ کر کی جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب و پاکستان اس طرح کی آفات سے بچنے کے لئے کوئی ٹھوس پالیسیاں مرتب کرے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں صدر سردار محمد یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مدثر عباس خان جگلانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے اور بحالی کا عمل فوری شروع کیا جائے، تاکہ کسان دوبارہ اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں اگر حکومت کی جانب سے فوری ریلیف نہ دیا گیا تو متاثرہ کسان مزید بدحالی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید