• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا 36واں اجلاس ، 26-2025 کے بجٹ کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی خواجہ جلال الدین رومی نے بورڈ کے 36ویں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں بورڈ اراکین نے 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ 534.9 ملین کی ان ادویات کے آرڈر دینے کی اجازت دی گئی جو مریضوں کو ان کے گھروں میں مفت فراہم کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ دو اینجیوگرافی مشینوں کی سالانہ مرمت اور سروسز اور ہسپتال میں گیس پائپلائن کی مرمت کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی، توسیع شدہ ایمرجنسی وارڈ کے اندر گیس پائپ لائن کی انسٹالیشن کے بجٹ کی منظوری بھی اس اجلاس کا حصہ تھی، بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین نے لیبارٹری کو ضروری سامان کی خریداری کی اجازت دینے کی منظوری بھی دی، اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے علاوہ چیف ایگزیکٹو کارڈیالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ علی صدیقی، ڈاکٹر پروفیسر اعجاز احمد، ڈاکٹر ظفر اقبال علوی، ڈاکٹر ریاض احمد میڈیکل سُوپرِنٹنڈنٹ، آڈٹ آفیسر علی مرتضیٰ اور ڈائریکٹر فنانس محمد علی نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید