ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد فاروق کے فارم پر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمد قاسم سے 11ہزار وقاص سے 1200و 50کے وی ٹرانسفارمر کا تانبہ نکال کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے خرم شہزاد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 62ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد انور سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے ارم کا میٹر بجلی محمد مراد کا موبائل شاہد کی موٹرسائیکل لقمان کا گھریلوں سامان بی زیڈ کے علاقے ندیم کا میٹر بجلی صدر کے علاقے محمد نواز کی دوکان سے سلائی مشینیں مالیت 2لاکھ 25ہزار الپہ کے علاقے اسد کی بکری کینٹ کے علاقے محمد علی کی سولر تار جلیل آباد کے علاقے عبدالستار کا میٹر بجلی چہلیک کے علاقے فیصل احمد کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے محمد صدام قطب پور کے علاقے فیصل محمد ریحان کی موٹرسائیکلیں عبدالستار شاہ شمس کے علاقے محمد سعد کے موبائلزفونز محمد نعمان کی نقدی 1لاکھ 15ہزار و دوتولہ سونا ممتاز آباد کے علاقے محمد خویب نیوملتان کے علاقے عدنان کے موبائلز فونز محمد اکبر کا گیس میٹر شاہ رکن عالم کے علاقے انتخاب حلیم سیتل ماڑی کے علاقے زاہدہ افضل،عامر مرید ،علیان حیدر کے موبائلزفونز و نقدی دس ہزار عامر حسین کی نقدی 2لاکھ 30ہزار سٹی جلالپور کے علاقے خلیفہ مختیار کے گھر سے چار تولہ طلائی زیورات نقدی دو لاکھ سمیت گھریلو سامان چوری ہوگیا۔