ملتان(سٹاف رپورٹر) نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے غیر معمولی استعمال نے احساسِ کمتری، ڈپریشن اور خودکشی جیسے سنگین مسائل کو جنم دے دیا ہے۔ ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر دکھائی جانے والی پرتعیش زندگی، قیمتی گاڑیاں اور موبائل فونز نوجوانوں میں تقابلی سوچ کو بڑھا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ خود کو کمتر سمجھنے لگے ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے نوجوانوں میں ڈپریشن، انزائٹی اور نیند کی کمی جیسے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ کئی کیسز میں یہ صورتحال خودکشی کے خیالات تک پہنچ جاتی ہے۔ ماہرین نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ وقت گزاریں، انہیں سمجھائیں کہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی زندگی حقیقت کا عکس نہیں۔ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل آگاہی اور ذہنی صحت کے پروگرام شروع کیے جائیں۔