• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی ،بوگس چیک دینے ،رقبہ پر قبضہ کی کوشش کے الزام میں مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس نے ملزم شیراز علی سے 30لیٹر شراب جبکہ گلگشت پولیس نے ملزم ارشاد سے 14بوتل شراب برآمد کرلی ،شہری کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے 7افراد اکرم ، عاشق ، عباس ، منور ، یوسف وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔بدھلہ سنت پولیس کو وسیم اکرم نے بتایا کہ دوران گشت دیکھا کہ تین نامعلوم اشخاص موٹروے کی فینس کاٹ رہے تھے جن کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو ایک ملزم کو دبوچ لیا جس کے دوساتھی فرار ہوگئے،شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افرادم غلام محی الدین اور کاشف کیخلاف جبکہ سکیورٹی آرڈنینس کیخلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔چہلیک پولیس کو ہیڈ کانسٹیبل احمد اقبال نے بتایا کہ ملزم نعیم یوسف نے بغیر اطلاع فارنرچائینز باشندوں کو بغیر سکیورٹی کے ڈی جی خان سے روانہ کیا ملزم نے چائینز سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ کا سرقہ موٹرسائیکل استعمال کرنے کے الزام میںمحمد اکمل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید