ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ دریائے چناب کا ریلا بتدریج کم ہو رہا ہے جس سے امید ہے آئندہ 24 گھنٹے میں پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی شجاع آباد ااور جلال پور پیروالہ کی دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے اضافی کشتیاں اور لائف جیکٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں سیلاب متاثرین کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے خیمہ بستیوں کے بجائے جدید مارکیوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں بستی لنگڑیال میں قائم خیمہ بستی کو نجی ہاؤسنگ کالونی میں مارکیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے نجی ہاؤسنگ کالونی میں قائم چار مارکیوں میں دو خواتین اور دو مارکیاں مرد حضرات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ان مارکیوں میں واش رومز سکول میڈیکل کیمپس اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں بستی لنگڑیال مارکی میں اس وقت 2 ہزار سے زائد سیلا متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے،شجاع آباد کے حفاظتی بند ٹوٹنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے موضع ڈھوندوں کا دورہ کیا اور شگاف پر کرنے کے آپریشن کا معائنہ کیا۔