ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اینڈویورالوجی کانفرنس کا انعقاد۔ ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور جنوبی پنجاب کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کہ اینڈو یورولوجی سٹون مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد 12 تا 13 ستمبر 2025 پروفیسر مہناز خاکوانی کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔پروفیسر مہناز خاکوانی کی کوششوں سے چار بین الاقوامی ماہرین اور چھ قومی ماہرین اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس کے ذریعے حاصل ہونے والا علم اُن تمام افراد تک پہنچایا جائیگا جو اس میدان میں سیکھنے اور غریب مریضوں کی خدمت کرنے کے خواہشمند ہیں۔اب تک جدید ٹیکنالوجی اور جراحی تکنیک کے ذریعے غریب اور نادار مریضوں پر سینکڑوں اینڈواسکوپک پروسیجرز اور RIRS آپریشنز کامیابی سے انجام دیے جا چکے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوا بلکہ میڈیکل طلبہ اور زیر تربیت نوجوان ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت میں بھی سنگ میل ثابت ہوا۔