• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی ہسپتال کے دو ریٹائر افسروں پربے قاعدگیوں کے الزامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے دو ریٹائر افسروں کے خلاف بھرتی لسٹ میں رد و بدل، بے قاعدگیوں کے الزامات پر تحقیقات کا حکم، چیف منسٹرز پینشن سینکشننگ اتھارٹی کا قانون و پارلیمانی امور ڈپارٹمنٹ کی رائے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دو ریٹائر افسروں کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر میڈیکل آفیسر، بی ایس 18 ڈاکٹر عبدالشکور اور سابق ڈپٹی چیف نرسنگ سُوپرنٹنڈنٹ بی ایس 18، مسرت جبین پر الزامات ہیں کہ انہوں نے 2007 میں بھرتی کمیٹی کی میٹنگ میں جعلی اور بوگس میرٹ لسٹ پر دستخط کیے، وہ پہلے ہی اصلی میرٹ لسٹ پر دستخط کر چکے تھے، الزامات میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران نے جان بوجھ کر ایسی جعلی میرٹ لسٹوں پر دستخط کیے جن میں امیدواروں کو مختلف نمبر دیے گئے تھے، محکمہ صحت کے مطابق انویسٹی گیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اپنی رپورٹ معہ سفارشات جمع کرائیں۔
ملتان سے مزید