ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان عوامی خدمت اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں مصروفِ عمل ہے، ایم ڈی واسا خالد رضا خان کی سربراہی میں فلڈ ریلیف کیمپس میں واٹر باؤزر اور پانی کی بوتلوں کے ذریعے متاثرین کو فراہمی آب کا سلسلہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کو فراہمی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔