ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں یو ٹی ایف کی جنرل باڈی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اے ایس اے کو فوری طور پر تحلیل کرکے نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی یونیورسٹی انتظامیہ کی اساتذہ کش پالیسیوں پر اے ایس اے کے رویہ پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اے ایس ای7مئی کو اپنی مدت پوری کرُچکی ہے اور اب ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تحلیل نہیں کی جا رہی ہے۔