راولپنڈی،وارداتیں

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ترنول کے علاقہ ملت کالونی میں دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر معاذخان کوروک کراس کاموٹرسائیکل چھین لیا ۔ملزموں نے پسٹل سے دوفائرکئے جس سے وہ زخمی ہوگیا،تھانہ گولڑہ کے علاقہ سیکٹرجی 13ون میں تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر ضیاء الرحمٰن سے موبائل فون ،تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین فورمرکزمیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمدشاہ زیب زاہدسے موبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں جی نائن ٹومیں محمدعادل عباسی کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ایک لاکھ تین ہزارروپے ،لیپ ٹاپ ،اورشناختی کارڈوغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کورال کے علاقہ سروس روڈپر محمدعلی ہارون کے پلاٹ سے گیٹ اوردیگرسامان چوری ہوگیا،تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان میں تین موٹرسائیکل سوارساجدحسین سے موبائل چھین کرلے گئے ،ملزموں نے فائربھی کیا،تھانہ کھنہ کے علاقہ کری روڈپر تین لڑکے گن پوائنٹ پر فرخ شہزادسے موبائل ،تین ہزارروپے اورکاغذات چھین کرلے گئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں جمال الدین کی الیکٹرونکس شاپ پر تین موٹرسائیکلوں پرپانچ ملزمان آئے جوگن پوائنٹ پر35ہزارروپے ،دوموبائل ،9ایم ایم پسٹل چھین کرلے گئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقہ برماٹاؤن میں معین کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورموٹرسائیکل ،دوایل ای ڈی ،48ہزارروپے ،پانی والی موٹرچوری کرکے لے گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین ون میں سیدحسن رضارضوی کے گھرسے نامعلوم چور11لاکھ روپے اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ نون کے علاقہ سیکٹر آئی 14تھری میں دوموٹرسائیکل سوار محمدرضوان رحمان سے موبائل چھین کرلے گئے ۔