مختلف علاقوں سےسات لڑکیوں سمیت 8افراداغواء

July 03, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سےسات لڑکیوں سمیت 8افرادکواغواءکرلیاگیا ۔ تھانہ رتہ امرال کوسلیم اختر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) عمر 16سال کو علی اور عدیل نے اغواء کر لیا۔تھانہ وارث خان کو رفیق گل نے بتایا کہ اس کی16سالہ پوتی (پ) کو شونو نے اغواء کر لیا ۔تھانہ وارث خان کو کبیر حسین نے بتایاکہ اس کی 17 سالہ بیٹی (ف) کو عثمان نے اغواء کر لیا ۔تھانہ بنی کو فرخ حمید نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م)عمر16سال کو عبداللہ نے اپنے ماموں دانش اور خالو محمد احمد کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد جمیل نے بتایاکہ اس کی19 سالہ بیٹی (ل ) کووقار نامی لڑکے نے اغواء کر لیا ہے جو دو ماہ سے مجھے میری بیٹی کو اغواء کرنے کی دھمکی دے رہا تھا، اس کے ہمراہ اس کی پھوپھی ملکہ نامہ عورت اور اس کی بہن غرف کالی بھی ملوث ہے۔تھانہ کہوٹہ کو محمد طا رق نے بتایا کہ اس کی بیٹی(م) بی بی کا خاوند ابرار سعودی عرب میں ہے ، وہ میرے گھر رہتی تھی ، تقریباً 20 دن پہلے میری بیٹی گھر سے غائب ہوگئی اسے وقاص اور علی نے اغوا کر لیا ۔تھانہ کورال کوصداقت حسین نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (س) کورئیس وغیرہ نے اغواکرلیا،تھانہ شمس کالونی کویاسرحسن نے بتایاکہ اس کاچھوٹابھائی عمارحسن اغواء ہو گیا۔