بی این پی ضلع کوئٹہ کے سابق سیکرٹری ساتھیوں سمیت مستعفی

July 03, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابقہ سیکر ٹری زبیر جان مختلف یونٹوں کے ساتھیوں سمیت بی این پی سے مستعفی ہوگئے اس بات کا اعلان انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہم سر دار اختر جان مینگل سے سوال کر تے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے 10ارب روپے کا فنڈ لیکر بلو چستان میں کہاں لگا یا َ؟ انہوں نے کہاکہ سر دار اختر جان مینگل نے جام کمال خان کی حکومت کو ختم کر کے عبد القدوس بزنجو کو سپورٹ کیا اور بعد ازاں سپورٹ نہ کر نے کی تردید کی کہ ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہیں جبکہ بی این پی کے صوبائی اسمبلی کے اراکین عبد القدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنا نے کے لئے سر گرم تھے ، بی این پی نے اپنے کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہےاور صرف چند مخصوص لوگوں کا کام صحیح چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ نو بزادہ حاجی لشکری رئیسانی ریکوڈک اور گوادر کے لئے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کی اور آج بھی بلو چستان کے حقوق اور سائل وسائل کے آواز بلند کر رہے ہیں اس موقع پر بی این پی کے عیسیٰ نگری کے 3نونٹس، دان باسکو یونٹ، اولڈ بی ایم سی سے بروری یونٹ ، یونیورسٹی م نواںکلی فیز۱،بشیر آبادی فیز ۲، یوحنا آباد، سینٹر یزپ سکول ،مشترقی لائن مری اسٹریٹ بستی پنچائت کانسی روڈ، مشن ہسپتال کمپا ئونڈ ، اسپینی روڈ، بابا پہلواں زیارت ، جیم خانہ تمام یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے مشترکہ طورپر بلو چستان نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔