مہنگائی کے خلاف قوم کوباہر نکلنے کا وقت آچکا ہے،چشتی

July 03, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی پریس سکرٹری حاجی سید عبد الستارشاہ چشتی نے گذشتہ رات شب میں قوم پرپٹرول مٹی تیل ڈیزل بم حملہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف قوم کونکلنے کا وقت آچکا ہے مہنگائی کی سیلاب نے عوام کو غرق کردیا حکومت کی استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں سے غریب عوام کی خون کو نچوڑا جارہا ہے عید کی آمدکیساتھ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کی مترادف ہے مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرا کر بدحالی کے سمندر میں ڈوبو دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے مہنگائی کارڈ استعمال کرکے عوام کو جو سبز باغ دکھایا اب اقتدار میں آتے ہی سابقہ حکومت پر آئی ایم ایف کی معاہدے کی الزامات سے قوم کو ماموں بنا رہے ہیں عوام کی درد کا کوئی فکر نہیں تھا صرف حصول اقتدار کا درد تھا اقتدار میں پہنچتے ہی ان کی نظروں سے مہنگائی اوجھل گئی۔اور آج مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے ایک مہینے کی اندر پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت میں 106 اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 135روپے اضافے کا اعلان کیا۔