محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، مالی سال 2021-22 کے اختتام تک 111 فیصد ٹیکس اہداف حاصل

July 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاو لہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ عاطف رحمان خان، ڈائریکٹر جنرلز اورنگ زیب پنھور، اقبال احمد لغاری ، ڈائریکٹرز وحید شیخ ، ثمینہ بھٹو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 111فیصد ٹیکس اہداف حاصل کئے گئے اور مجموعی طور پر 133350.483 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 2020-21میں 102975.633ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنگ زیب پنھور نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 12176.690ملین روپے ،، انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 112281.670ملین روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں858.902ملین روپے،جائیداد ٹیکس کی مد میں2071.116ملین،کاٹن فیس کی مد میں 132.437ملین روپے جبکہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں80.134ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔