متعدد جعلی درسی کتابیں ضبط

July 04, 2022

لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر پروڈکشن غلام محی الدین کی سربراہی میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سپیشل فیلڈ ٹیم نے بند روڈ پر ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بورڈ کے نام پر چھاپی گئی متعدد جعلی درسی کتابیں قبضے میں لے لیں، پی سی ٹی بی کی سپیشل فیلڈ ٹیم میں خالد گجر، اقبال اور متعلقہ ماہر مضمون اختر شیرانی شامل تھے، بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اصغر نے مقامی تھانہ میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔