نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا

July 04, 2022

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے) نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی آ رڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑنے مون سون بارشوں سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا اچانک دورہ شروع کردیا ہے۔ ایم ڈی نے جامع مسجد روڈ،امام باڑہ چوک،گنجمنڈی،پیرودھائی،نیامحلہ اورڈھوک کھبہ کے قریب چھوٹے نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایم ڈی آ رڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑنے کہا کہ شہر میں مون سون بارشوں کے آغاز سے قبل ہی شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔