بھارت کو آج جس بحران کا سامنا ہے وہ ممکنہ تباہی ہے، امریتا سین

July 04, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت ممکنہ تباہی کے راستے پر چل رہا ہے اس حوالے سے بھارتی دانشور بھی بول اُٹھے۔امریتا سین نے کہا ہے کہ بھارت کو آج جس بحران کا سامنا ہے وہ ممکنہ تباہی ہے، نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتصرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق ماہر اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ امریتا سین کا کہنا ہے کہ بھارت آج جس بھیانک بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ ’ملک کی ممکنہ تباہی‘ ہے۔کولکتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریتا سین کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں ملک میں کسی قسم کی تفریق نہ ہو۔