33 سماج دشمن پکڑے گئے،10 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

July 05, 2022

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر)33 سماج دشمن پکڑے گئے۔ اسلام آباد پولیس نے 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 4910گرام چرس، 277گرام ہیروئن،ایک رپیٹر ، کلاشنکوف گن، تین پسٹل بر آمد کر لئے۔کیپٹل پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینے والے گینگ کے تین ملزمان گرفتارکرلئے جن کے قبضے سے اسلحہ کی نوک پر چھیننے گئے 10موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نےلڑائی جھگڑے میں اپنے دوست کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ راولپنڈی پولیس نے بھی 6ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی۔ دھمیال اور چکری پولیس نے چار ملزموں سے تین پستول اور رائفل برآمد کر لی ۔ پولیس نے 16 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔پیرودہائی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 2ملزموں سے 2کلو کے قریب چرس برآمد کرلی ۔