اوپن ڈور پالیسی کے عملی ثمرات سامنے آرہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

July 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے عملی ثمرات سامنے آرہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ریکارڈ تعداد میں کیسز کی شنوائی کرکے فیصلے کئے گئے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے 17 سے زائد کیسز کا فیصلہ کیا اور تحفظ والدین ایکٹ کے تحت دو بزرگ شہریوں کو انصاف بھی فراہم کیا۔