کنٹونمنٹ بورڈ نے شیرشاہ مظفرگڑھ روڈ پر منڈی مویشیاں قائم کردی

July 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے حکومت پاکستان وزارت دفاع کی منظوری سے موضع شیرشاہ مظفرگڑھ روڈ پر منڈی مویشیاں قائم کی ہے یہ منڈی تمام قانونی وتکنیکی تقاضے پورے کرنے کے بعد قائم کی گئی ہے، اس سلسلے میں تشکیل کردہ منڈی کمیٹی نے نیلام عام کے بعد سرکاری طور پر ٹھیکیدار کا تقرر کیا ہے جس نے منڈی مویشیاں کا انتظام سنبھال لیا ہے، منڈی میں صحت مند اور توانا جانوروں کی خرید وفروخت یقینی بنانے کیلئے ویٹرنری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ان کیالات کا اظہار سی ای او چودھری بابر حسین نے منڈی مویشیاں کمیٹی کے اجلاس میں کیا،اس موقع پر ڈاکٹر یعقوب ناصر نے تجاویز پیش کیں،ڈاکٹر حماد علی نے کہا کہ خرید وفروخت کیلئے آنیوالے جانور کا معائنہ یقینی بنایا جائیگا،اس موقع پر یعقوب شیرا،خالد بیگ موجود ہے۔