ڈاکٹر عاصم کی فوری سماعت کی درخواست منظور

July 05, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل کرنے سے متعلق درخواست زیر التواء ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ایک درخواست میں جواب جمع کراچکے ہیں دوسری درخواست میں جواب جمع کرانا ہے۔ انور منصور خان نے کہا کہ 2016 سے کیسز زیر التوا ہیں۔