کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 23 واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

July 05, 2022

جہانیاں ( آن لائن ) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 23 واں یوم شہادت آج ( 5 جولائی منگل کو ) منایا جائے گا ۔مختلف شہروںمیں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے 1999 ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 ء کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔ 1999 ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔