راجہ پرویز اشرف کی دبئی میں آنکھوں کی سرجری

July 05, 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کودبئی کے نجی اسپتال میں آنکھوں کی سرجری کے لئے داخل کرلیا گیا ہے۔ ان کی آنکھوں کی سرجری آج ہوسکتی ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ راجہ پرویز اشرف متحدہ عرب امارات میں تقریبا ایک ہفتے تک قیام کریں ۔ راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں آج ہونے والے اسپیشل پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔